18 مئی، 2017، 12:17 AM

پاکستان کا دوسفارتکاروں کی گرفتاری پر افغان سے احتجاج

پاکستان کا دوسفارتکاروں کی گرفتاری پر افغان سے احتجاج

پاکستان نے افغان سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کے دو سفارتی اہلکاروں کی گرفتاری پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے افغان سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کے دو سفارتی اہلکاروں کی گرفتاری پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے افغان نائب ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔پاکستانی دفتر خارجہ  کے ترجمان کے مطابق واقعہ دونوں ممالک کے تعلقات کی روح کے خلاف ہے اور ویانا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتخانے کی حدود اور اہلکاروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے تاکہ ایسے اقدامات مستقبل میں پیش نہ آئیں۔

News ID 1872562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha